’’گائوں کی اور‘‘کادوسرامرحلہ لہولہان:اننت ناگ گمیںفائرنگ اور دھماکہ کانگریس بلاک چیئرمین ،اسسٹنٹ اگریکلچر افسر ہلاک سرکاری ملازم زخمی ،کشمیر یونیورسٹی کے باہر’پراسراردھماکہ5 زخمی،سیکیورٹی مزید سخت
کے این ایس
اننت ناگ،سرینگر؍؍معروف شاعر اظہر ہاشمی کے ایک شعر ……کہیں سراغ نہیں ہے کسی بھی قاتل کا ! ۔۔۔لہولہان مگر شہر کا نظارہ ہے !…}کے مترادف آج کشمیرمیں بڑی سرکاری مہم ’بیک ٹو ویلیج ‘کادوسرا مرحلہ آغازکے دوسرے ہی روز اُس وقت خونخوارثابت ہوئی جب ہاکورہ اننت ناگ میں منگل کو ’بیک ٹو ولیج 2پروگرام ‘ کے تحت منعقدہ ایک تقریب کے شرکاء پر نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ اور گرینیڈ دھماکے سے کانگریس بلاک چیئرمین اور اسسٹنٹ اگریکلچر افسر ہلاک ہوئے جبکہ ایک سرکاری ملازم زخمی ہوا ۔ضلع اسپتال و میڈیکل کالج کے میڈیکل سپر انٹنڈ نٹ ،ڈاکٹر مجید محراب نے مرنے والے افراد کی تصدیق کی ۔ادھر پولیس وفورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آئوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی ۔ اس دوران سرینگر کے مشرق میں واقع کشمیر یونیورسٹی کے باہر منگلوار کو اُس وقت افراتفری پھیل گئی جب یہاں ’پُراسرار دھماکہ‘ ہوا جسکے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوئے ،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ایس ایس پی سرینگر ،ڈاکٹر حسیب مغل نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’یہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب یہاں لوگ روزمرہ کے معمولات میں مصروف تھے ‘۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) کے مطابق ضلع اننت ناگ کے ہیڈکوارٹر سے 17کلو میٹر کی دوری پر واقع ہائر اسکنڈری اسکول ہاکورہ اننت ناگ میں منگل کو ’بیک ٹو ولیج 2پروگرام ‘ کے تحت منعقدہ ایک تقریب میں اُس وقت افراتفری ،اتھل پتھل اور کھلبلی مچ گئی جب نامعلوم بندوق برداروں نے یہاں موجود شرکاء پر فائرنگ کی اور گرینیڈ داغا ۔جنوبی کشمیر کے نامہ نگار نے جو تفصیلات فراہم کیں ،اُنکے مطابق مذکورہ بالا اسکول میں ’بیک ٹو ولیج 2پروگرام ‘ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی ۔اس تقریب میں دیہی نمائندوں اور سرکاری افسران و ملازمین کی خاصی تعداد نے شرکت کی تھی ،جو عام لوگوں تک دیہی نمائندوں کے ذریعے پروگرام سے متعلق جانکاری پہنچا رہے تھے ۔ ٹھیک3بجے کے قریب تقریب میں نامعلوم بندوق برادار نمودار ہوئے ،جنہوں نے تقریب کے شرکاء پر فائرنگ کی اور گرینیڈ داغا جسکے نتیجے میںکانگریس پارٹی سے وابستہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی ) چیئرمین پیر سید رفیع ساکنہ ہاکورہ اننت ناگ اور اسسٹنٹ اگریکلچر افسر شیخ ظہور ہلاک ہوئے جبکہ واقعہ میں منظور احمد پرے نامی سرکاری ملازم زخمی ہوا،جسے اسپتال منتقل کیا گیا ۔فائرنگ اور گرینیڈ دھماکے کے بعد تقریب میں افراتفری ،اتھل پتھل اور کھلبلی مچ گئی اور تقریب کے شرکاء محفوظ مقام کی طرف بھاگنے لگے ۔ ضلع اسپتال و میڈیکل کالج کے میڈیکل سپر انٹنڈ نٹ ،ڈاکٹر مجید محراب نے مرنے والے افراد کی تصدیق کی ۔انہوں نے کہا کہ تین زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا جن میں دو افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ بیٹھے تھے ۔ادھر اس واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری وہاں پہنچی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ادھر سرینگر کے مشرق میں واقع کشمیر یونیورسٹی کے باہر منگلوار کو اُس وقت افراتفری پھیل گئی جب یہاں پُراسرار دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ۔دھماکے کے فوراً بعد پولیس وسیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران جائے دھماکہ پر پہنچ گئے اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔معلوم ہوا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی کے سر سید گیٹ کے متصل بازار میں پراسرار دھماکہ ہوا ۔معلوم ہوادھماکے میں عابد منظور ،گلزار احمد اور محمد سید نامی شہری زخمی ہوئے ،جنہیں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں داخل کئے گئے ۔دھماکے کے نتیجے میں کئی دکانات کے شیشے بھی چکنا چور ہوئے اور اُنہیں نقصان پہنچا ۔اس دوران پولیس وفورسز کے اعلیٰ افسران بھی جائے دھماکہ پر پہنچ گئے اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ایس ا یس پی سرینگر ،ڈاکٹر حسیب مغل نے کہا ’امن دشمن عناصرنے عام لوگوں کو نشانہ بنا نے کیلئے بم کا استعمال کیا جسکے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ عام لوگ روزمرہ کے معمولات میں مصروف تھے ،جس دوران یہ دھماکہ ہوا ،جسکے نتیجے میں متعدد فراد زخمی ہوئے جبکہ کئی دکانات کو نقصان بھی پہنچا۔