پونچھ شہر میں ترقی کی مثال بچیتر نگر نالے پر لگا ہوا پل۔

0
0
تنویر پونچھی
پونچھ// ریاست جموں و کشمیر ہندوستان کے دیگر گھروں کے مقابلے تعمیر و ترقی میں کافی پچھڑا ہوا ہے اسی طرح ضلع پونچھ بھی دیگر ریاستی شہریوں میں پچھڑا ہوا ہے جس کی مثال شہر خاص کے وارڈ نمبر 6 بچیتر نگر میں ایک نالے پر لگا ہوا پل دیتا ہے واضع رہے کہ جہاں یہ پل ہے وہاں پر سوچھتا ابھیان کی بھی مکمل مزاج پرسی ہو رہی ہے اور گندگی کے اتنے بڑے بڑے ڈھیر دکھتے ہیں کہ دور سے دیکھ کر کوئی شخص بھی اس کو آبادی والی جگہ نہیں کہہ سکے گا اس وقت ریاست میں مرکز ہی بر سر اقتدار ہے اور عوام امید لگاۓ ہوۓ ہیں کہ شاید اب ان کے کام بہتر ہوں مگر ابھی تک تو حال وہی نظر آ رہا ہے جو اس سے بہت پہلے تھا وارڈ کے بہت سارے لوگوں نے نمائندہ لازوال کا موقع پر پہنچ کر ان کی مشکلات کو دیکھنے کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسے پہلے کوئی بھی سرکاری ی غیر سرکاری ادارے کا نمائندہ اس علاقے میں نہیں آیا ہے واضع رہے کہ نالے کے اوپر کاٹ کر بطور پل جو لکڑی لگائی گئی ہے اس کی چوڑائی مشکل سے ایک فٹ ہو گی اور اگر خدانخواستہ کئی کوئی گر جائے تو اس کا بچنا محال ہے اس لیے ڈپٹی کمشنر پونچھ کو چاہیے کے وہ موقع پر پہنچ کر اس علاقے میں ہو رہے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں اور بالخصوص اس نالے پر پل ضرور تعمیر کروائیں
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا