ممبئی، (یواین آئی) مشہور اداکار جان ابراہم کا کہنا ہے کہ انہیں دوستانہ کے سیکوئل دوستانہ 2 میں کام نہ کرنا برا نہیں لگتا۔ فلمساز کرن جوہر اپنی سپر ہٹ فلم دوستانہ کا سیکوئل بنا رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ سیکوئل میں پہلی فلم کا ایک بھی اداکار نہیں ہے ۔ اس میں نہ جان ابراہم اور نہ ہی بوبی دیول ، نہ ابھیشیک بچن اور نہ ہی پرینکا چوپڑا نظر آئیں گی۔ جب جان ابراہم سے پوچھا گیا کہ وہ دوستانہ 2 کا حصہ نہ بننے کے لئے میں کیسامحسوس کرتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں بالکل برا نہیں لگا۔ انہوں نے کہا کہ دوستانہ 2 میں پہلے کی طرح گلیمر اور تفریح [؟][؟]بھی ہوگی۔ سیکوئل کے بارے میں کرن کے ذہن میں یقینی طور پر کچھ دلچسپ ہوگا۔ جان نے کہا کہ وہ فلم کی ریلیز کے بعد خود کو کردار سے الگ کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ وہ کسی بھی کردار کو زیادہ دن اپنے دل میں رکھنا بیکار سمجھتے ہیں