سڑک حادثے میں 27 افراد زخمی

0
0

دھرم شالہ،   (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع کے جوالی ڈویژن میں آج صبح ایک نجی بس کے 100 فٹ گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے 27 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔پولس نے بتایا کہ بس کوتھیڈ سے جوالی جارہی تھی جب بھانگرو گاؤں میں ایک گاڑی کو راستہ دینے کے لئے موڑ کاٹتے وقت گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جاگری۔
بس ایک پیڑ سے اٹک گئی نہیں تو حادثہ اور برا ہوسکتا تھا۔ سنگین طور سے زخمیوں کو ٹانڈا کے ڈی آر پی جی میڈیکل کالج اور نورپور کے سول اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا