یواین آئی
احمد آبادبی جے پی کے صدر امت شاہ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے دہشت گرد کیمپوں پر حال ہی میں ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی میں 250 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔مسٹر شاہ نے کل شام یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ پلوامہ حملے کے 13 دن بعد ہی ایئر فورس نے دہشت گردوں کے کیمپ پر حملہ کیا جس میں 250 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ۔ اس دوران فوج کے کسی جوان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہمارے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو واپس کرنا پڑا۔ یہ اس طرح سے فوجی افسر کو لوٹانے کی دنیا کی سب سے کم وقت والی بات ہے ۔