بیک ٹو ولیج کا دوسرا مرحلہ

0
0

بانڈی پورہ میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر پروگرام میں حصہ لیا

بانڈی پورہ/  بانڈی پورہ ضلع کے51 پنچایت حلقوں میں آج بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ علی الصبح نامزد افسروں نے اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کیا ۔اِن افسروں میں ڈائریکٹر فائنانس محمد ایوب ناصر ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری عبدالسلام میر ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اعجاز احمد بٹ ،سپیشل سیکرٹری مجید خلیل احمد درابو اور اے ڈی سی شوپیان عبدالعزیز شیخ شامل تھے۔ ضلع میں پنچایتیں اور دیگر سرکاری عمارتیں تہوار کا منظر پیش کر رہی تھی۔ اس پروگرام کا باضابطہ آغاز ایس کے سٹیڈیم بانڈی پورہ میں کیا گیا جہاں ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔  اس موقعہ پر ڈی سی بانڈی پورہ شہبا ز احمد مرزا اور کئی دیگر افسران موجود تھے۔اس دوران بیک ٹو ولیج پروگرام کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا اور کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹ تقسیم کئے گئے ۔ ڈی ایچ بانڈی پورہ کو وہیل چیئر دئیے گئے۔ اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ ضلع کی 151 پنچایتوں میں 138افسر تعینات کئے گئے ہیں۔ڈی سی نے کہا کہ اس اہم پروگرام کو مشن موڈ کے تحت عملایا جارہا ہے ۔اِس دوران بیک ٹو ولیج کے پہلے مرحلے کے دوران ہاتھ میں لئے گئے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ بعد میں افسروں نے سکولوں ، صحت اداروں ، آنگن واڑی مراکز ، بینکوں ، آبی ذخائر اور دیگر عمارتوں کا دورہ کیا۔اس کے علاوہ دورہ کرنے والے افسروں نے عوامی نمائندوں اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اہلکاروں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا