مودی جھارکھنڈ میں انتخابی تشہیر کریں گے

0
0

نئی دہلی،25نومبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں پیر کو دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
مسٹر مودی انتخابی تشہیر کے تحت جھارکھنڈ کے ڈالٹین گنج اور گملا میں دو الگ الگ ریلیو سے خطاب کریں گے۔انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا،’’جھارکھنڈ میں آج انتخابی تشہیرکروں گا۔اس عظیم ریاست کے لوگوں کے درمیان موجود رہنے کی امید ہے ۔آج کی ریلیاں ڈالٹن گنج اورگملا میں ہوں گی۔
واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں 30نومبر سے اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں۔اس الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)نے اپنی پوری طاقت جھونکتے ہوئے مسٹر مودی کی انتخابی ریلیاں منعقد کی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا