ایران میں حکومت مخالف مظاہرے ،اب تک 180 افراد حراست میں

0
0

تہران،  (اسپوتنک) ایران میں حکومت کے خلاف حال ہی میں ہونے والے مظاہروں میں شامل 180 لوگوں کی شناخت کرکے انہیں حراست میں لیا گیا ہے ۔ایران کے سرکاری میڈیا براڈکاسٹر آئی آر آئی بی نے ہفتہ کو ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق حراست میں لئے گئے لوگوں پر بینکوں میں آتش زنی کرنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اشیاء پر حملے کرنے اور دیگر غیر قانونی کاموں میں شامل ہونے کے الزامات ہیں۔ایران میں اچانک پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف گزشتہ ہفتے کوملک کے کئی صوبوں میں احتجاج و مظاہرہ ہوئے تھے ۔ کچھ مقامات پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں نے پرتشدد شکل لیا اختیار کر لیاجس سے مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کو زبردست نقصان ہوا۔ اس کے بعد ان احتجاجی مظاہروں کے خلاف ایران کے کئی حصوں میں ریلیاں نکالی گئی۔صدر حسن روحانی کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کو کمزور کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے یہ احتجاج منعقد کئے گئے تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا