گرودوارہ منیجنگ کمیٹی: ‘پگڑی بینک’کی منفرد پہل

0
0

نئی دہلی،   (یواین آئی) دہلی سکھ گرودوارہ منیجنگ کمیٹی نے سکھ نوجوانوں، بچوں اور ضرورتمند لوگوں کو سکھ روایات کے مطابق پگڑی باندھنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنے کے واسطے قومی دارالحکومت میں ‘پگڑی بینک’ کا منفرد منصوبہ شروع کیا ہے ۔کمیٹی کے سربراہ منجندر سنگھ سرسا نے اتوار کو بتایا کہ کمیٹی نے گرو نانک دیو جی کے 550 ویں سالگرہ کی یاد میں دو نومبر کو دہلی کے گرودوارہ بنگلہ صاحب میں پہلے پگڑی بینک کی بنیاد رکھی تھی، جس تحت سکھ نوجوان، بچوں اور ضرورتمند لوگوں کو 50 روپے کی معمولی قیمت پر ان کے سائز کی پر کشش پگڑی پیش کی جا رہی ہے ۔مسٹر سرسا نے بتایا کہ لوگوں سے اس لئے 50 روپے لئے جا رہے ہے تاکہ وہ اس کو مکمل احترام اور خود داری سے پہن سکیں۔ اس اسکیم کے تحت اب تک تقریبا ایک ہزار سکھوں نے اس بینک میں پگڑیاں عطیہ کی ہیں۔ پانچ سو پگڑیاں ضرورت مندوں کو فراہم کی جا چکی ہیں۔ کمیٹی چار میٹر سے سات میٹر تک کی مختلف ڈیزائننگ کی لمبی پگڑیاں دستیاب کروا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کی کمیٹی اپنے زیر انتظام چلائے جا رہے تمام 10 تاریخی گردواروں میں پگڑی بینک کو شروع کرے گی اور مقامی سنگھ سبھا کی طرف سے چلائے جا رہے دہلی کے تقریبا ایک سو مشہور گرودواروں میں اس بینک کو چلانے میں مدد کرے گی۔ کمیٹی گروگرام اور نوئیڈا سمیت مختلف مقامات میں بھی ٹربن بینک قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔کمیٹی نے سکھ نوجوانوں کو پگڑی باندھنے کا فن سکھانے کے لئے دو سکھ دانشوروں کی خدمات لی ہیں۔ وہ نئی نسل کو انتہائی بردباری سے مختلف قسم سے سکھ روایات کے مطابق پگڑی باندھنے کی تربیت دیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا