جنہوں نے انٹرویو دیاان کا نام نہیں بغیر انٹرویواڈر کرناکہاکا انصاف ہے -عوام
ہمیں ریکارڈ دیکھ کر اڈر کرناتھامیرڈ بیس پر آڈر ہواہے- سی ڈی پی او
ریاض ملک
منڈی//منڈی کی ساوجیاں پنچائیت میں آنگن واڑی ورکروں کے لئے 2014 میں فارم بھرے گئے تھے- جن کا انٹر ویو کچھ ماہ قبل ہواتھا- جس کو لیکر عوام نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوے کہاکہ محلہ لوہاراں اور محلہ ڈاراں کے آنگن واڑی سنٹر میں آنگن واڑی ورکر کا جو آڈر کیا گیاہے-وہ حق بجانب نہیں ہے- اس حوالے سے محمد اکرم پیر عبدالاحد غلام قادر ڈار غلامحی الدین ظہور دین محمد عارف وغیرہ نے کہا کہ محلہ ڈاراں اور محلہ لوہاراں میں جس لڑکی کا آڈر کیا گیاہے- وہ لڑکی یہاں سے قریب دوکلومیٹر دور وارڈ نمبر 9 کی ہے جبکہ وارڈ نمبر 6 کا آنگن واڑی سنٹر آیاہے-جس لڑکی کا آرڈر کیاہےوہ لڑکی پونچھ اعلی پیر میں رہائیش پزیر ہے- اور منڈی میں جب انٹرویوں لیاگیاتھاتب بھی اس لڑکی رضیہ بیگم نے انٹر ویو نہیں دیاتھا- اور آج محکمہ نے پیسے کھاکر اسی کا ارڈ کردیاہے اورحق دار کو ان کے حق سے محروم کردیاہے- انہوں نے کہا ساوجیاں کے لوگ اس لڑکی کوھی نہیں ہیں – اور یہاں اس کی رہائیش بھی نہیں ہے- اور جن لڑکیوں کا انٹرویو ہواہے ان کو یکسر نذراندازکرتے ہوے سراسر ناانصافی کی ہے – انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ ایک ٹیم مقرر کرکے موقع پر بھیجی جاے جو موقع کی مناسبت سے فیصلہ صادر کرے اور حق داروں کو ان کا حق دلواے اس حوالے سے ممبر پنچائیت وارڈ نمبر پانچ شبیر احمد نے زرایع سے بات کرتے ہوے کہا کہ رضیہ بیگم کا آڈر بلکل غلط ہواہے- اس تین وارڈ چھوڑ کر تب اس کا آرڈر ہوسکتاتھاجب یہاں کوئی پڑھی لکھی لڑکی نہ ہو یہاں تو پڑی لکھی لڑکیاہیں اور انٹر ویو بھی دیاہے- اور رضیہ بیگم جو پونچھ میں رہتی ہے- اس کا آرڈر پیسوں کے زور پر ہواہے-انہوں نے کہا کہ رضیہ بیگم کا گھرانہ پیسہ والاہےاس لئے اس کا آرڈر ہوگیاہے- باقی غرءب تھے اس لئے ان کا حق مار لیاگیا- انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی کہ رضیہ بیگم کے آرڈر کو منسوخ کیا جاے اور اس معاملہ کی تحقیقات کی جاے – اور جنہوں نے یہ غلط پروپگنڈاکیاہے- ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاے – ان کے علاوہ روبینہ اختر اور رخسانہ اختر نے الزام لگایاکہ ہم نے انٹرویو دیااور ہمارانام تک نہیں اور رضیہ انٹرویو کے دن تھی ہی نہیں اور اس کا آرڈر ہوگیاہے- یہ کہاکا انصاف ہے- – انہوں نے کہا پونچھ سے آکر یہاں اس سے پہلے کس نے آنگن واڑی سنٹر چلایاجو اب وہ لڑکی چلاے گی – – اس لئے انصاف کا معاملہ یہ کہ رضیہ بیگم کا آرڈر منسوخ کرکے مستحق امیداوار کا آرڈر کیا جاے – انہوں نے کہا کہ جب میرڈ بیس پر تعینات کرناتھاتو انٹرویو کیوں لئے تھے – اس حوالے سے سی ڈی پی اور منڈی نعیم النساء بھٹی اس جب بات کی گئی تو انہوں نے کہا رضیہ بیگم کا اڑڈر میرڈ بیس پر ہوا ہواہے- اوراس نے اپنے تمام کاغزات وہاں کے ہی لگاے تھے اور انتڑویوں میں بھی شامل رہی جس کی وجہ سے اس کا آرڈر کیا گیا ہے- اور اب اس کا کیس بھی چل رہاہے- محکمہ کی جانب سے کاغزات کی درستگی اور میرڈ پر ہی اس کا آرڈر ہواہے۔