مامت بڈگام میں زیر تعمیر پل تشنہ تکمیل

0
0

5ماہ سے تعمیری کام ٹھپ ،مقامی آبادی کو مشکلات درپیش

سرینگر؍  :کے این ایس / ضلع ہیڈ کواٹر بڈگام سے محض 2.5کلومیٹر کی دوری واقع مامت علاقہ میں زیر تعمیر پل تشنہ تکمیل رہنے سے درجنوں علاقوں کو زمینی رابطے کی عدم دستیابی کے سبب گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نالے پر تعمیر ہورہے پل پر گذشتہ دو برسوں سے کام جاری ہے ،جو گذشتہ پانچ ماہ سے رکا پڑا ہوا ہے ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) کے مطابق مامت بڈگام سے آئے ہوئے ایک مقامی وفد نے بتایا کہ اُن کا علاقہ ضلع ہیڈ کواٹر سے محض2.5کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ مامت نالے کے آر پار درجنوں علاقوں میں لوگوں کی ایک بڑی آبادی آباد ہے،جنہیں زمینی رابطے کی عدم دستیابی کے ہر روز مشکلات ومسائل کا سامنا ہے ۔وفد کے مطابق مامت نالے پر زمینی رابطے کی بحالی کیلئے ایک پل تعمیر کیا جارہا ہے ،جس پر دو سال قبل تعمیری کام شروع کیا گیا ۔وفد نے بتایا کہ یہ پل تعمیر ہونے سے درجنوں علاقے ضلع ہیڈ کواٹر سے جڑ جائیں گے ،لیکن پل نہ ہونے کے سبب درجنوں علاقے ضلع ہیڈ کواٹر سے کٹ کر رہ گئے ہیں ،جسکی وجہ سے لوگوں کو روزمرہ معمولات نمٹانے میں مشکلات درپیش ہیں ۔ مقامی لوگوں کے وفد کے مطابق گذشتہ 5ماہ سے پل کی تعمیر پر کام نامعلوم وجوہات کی بناء پررکا ہوا ہے ۔مقامی لوگوں نے اعتراف کیا کہ پل پر جاری تعمیراتی کام کا 80فیصد مکمل کرلیا گیا ہے ،لیکن 20فیصد کام کو کیوں کر مکمل نہیں کیا جاتا ہے اور پانچ ماہ سے کام کیوں روک دیا گیا ہے ،یہ اُنکی سمجھ سے بالا تر ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ حکام کی نوٹس میں معاملہ بارہا لایا گیا ،لیکن یقین دہانیوں کے سواکچھ نہیں ملتا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پل پر جاری کام کو فوری طور مکمل کرکے مقامی آبادی کو راحت پہنچائی جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا