وزیراعظم مودی نے فڑنويس اور اجیت پوار کو دی مبارکباد

0
0

نئی دہلی، 23 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دویندر فڑنويس اور اجیت پوار کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی ہے۔
مسٹر مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’مہاراشٹر کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مسٹرفڑنويس جی اور اجیت پوار جی کو مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ وہ مہاراشٹر کے روشن مستقبل کے لئے پوری تندہی سے کام کریں گے‘‘۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے بعد سے جاری سیاسی رسہ کشی پر ڈرامائی انداز میں روک لگاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مسٹر فڑنويس نے ہفتے کی صبح دوبارہ وزیر اعلی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا