ڈھاکہ (یو این آئی) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ بنگلہ دیش۔ہندوستان کے درمیان دن رات کا کرکٹ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے جمعہ کی صبح یہاں سے کولکتہ روانہ ہوئیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے محترمہ حسینہ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں گلابی گیند سے کھیلے جانے والے دن رات کا ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ محترمہ حسینہ ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 30 منٹ پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کے سربراہ ممتا بنرجی کے ساتھ ٹیسٹ میچ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔ اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق محترمہ حسینہ کولکتہ سے رات 10 بجے بنگلہ دیش کے لئے روانگی