واشنگٹن (یو این این)سابق امریکی صدر باراک اوباما کو دھماکہ خیز مواد بھیجنے کے الزام میں ٹیکساس کے علاقے بروک شائر کیرہائشی خاتون کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق48 سالہ جولیا پوف نے اکتوبر 2016 میں سابق صدر باراک اوباما ، ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ اور سوشل سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کے کمشنر کیرولن کولون کو امریکی پوسٹل سروس کے ذریعے دھماکہ خیز مواد(دیسی ساختہ بم ) والے پارسل کوریئر کیے تھے ۔جولیا پوف کی طرف سے بھیجے گئے پارسلز کو صدر اوباما اور کولون کے سیکورٹی عہدیداروں نے روک لیا تھا جبکہ ٹیکسساس کے گورنر نے پارسل کھول لیا تھا لیکن خوش قسمتی سے ڈیزائن کے مطابق پارسل نہ کھولنے کی وجہ سے دھماکہ نہیں ہو سکا اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ۔ایف بی آئی کے مطابق وفاقی تفتیش کارجہاز کے لیبل ، سلاد ڈریسنگ کیپ پارسل ایڈریس لیبل کے نیچے لگے بلی کے بال سے ملزمہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکے ۔امریکی سیکورٹی حکام کے مطابق جولیا پوف نے اپنے الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکیلی اس سازش میں ملوث ہے اس جرم میں اس کا کوئی سہولت کار نہیں جبکہ عدالت کی طرف سے اسے 9700 ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔