ہالینڈ،اشیا کو ٹھنڈے رکھنے والے کنٹینر سے 25 مہاجرین برآمد

0
0

مہاجرین ڈنمارک کے جہاز کے کنٹینر میں چھپے ہوئے تھے،کنٹینر کو لے جانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا
ایمسٹر ڈیم۔ ( یو این این )یورپی ملک ہالینڈ میں اشیا کو ٹھنڈا رکھنے والے ایک کنٹینر میں چھپے پچیس مہاجرین کو پکڑ لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روٹرڈیم کی پولیس نے بتایاکہ یہ مہاجرین ڈنمارک کے ایک جہاز کے کنٹینر میں چھپے ہوئے تھے۔اس کنٹینر کو لے جانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ آیا اسے ان مہاجرین کا علم تھا۔ پولیس کی جانب سے فی الحال پکڑے جانے والے تارکین وطن کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ ماضی میں بھی تارکین وطن کو کنٹینروں کے ذریعے یورپ اسمگلکرنے کے ایسے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا