جموں/ سٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی قومی صحت مشن جموں وکشمیر کی طرف سے آج آشا ورکروں کے لئے جموں میں مختلف بیماریوں کی سکریننگ سے متعلق تین روزہ تربیتی پروگرام شروع ہوا۔ مِشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے بھوپندر کمار نے تربیتی پروگرام کا اِفتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اِس پروگرام سے طبی نگہداشت سے جُڑے اَفراد کے ہنروں میں اضافہ ہوگا اور وہ آسانی سے مختلف اقسام کی بیماریوں کی سکریننگ کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے شریک ڈسٹرکٹ ٹرینروں پر زور دیا کہ وہ اِس تربیتی پروگرام سے بھرپور اِستفادہ کرکے اپنے آپ کو شعبے کے جدید طور طریقوں سے آراستہ کریں تاکہ وہ فیلڈ میں بہتر طریقے پر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ مختلف اضلاع کے میڈیکل اَفسروں کے علاوہ آشا ٹرینر اور دیگر اَفسران بھی اِس موقعہ پر موجود تھے۔