ڈاکٹر سامون نے جموں وکشمیر میں روڈ سیفٹی سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی

0
0

جموں/ ؁  پرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ محکمہ ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی صدارت میں آج یہاں روڈ سیفٹی سے متعلق ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں آئی جی پی ٹریفک جے اینڈ کے آلوک کمار ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس آر ٹی سی  اویس احمدکے علاوہ متعلقہ محکموں کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں وکشمیر میں روڈ سیفٹی کے لئے رواں مالی سال کے دوران 12.50کروڑ روپے واگذار کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں جمو ںوکشمیر میں فعال ٹریفک نظام وجود میں لانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ بہتر ٹریفک نظامت کو یقینی بنایا جاسکے۔ اِس موقعہ پر ڈاکٹر سامون نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ جموں اور کشمیر صوبوں میں مرکزی معاونت والے مختلف پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کاوشیں تیز کریں۔  میٹنگ میں بتایا گیا کہ سانبہ میں آئی سی سی اور آئی ڈی ٹی آر بالترتیب 14.40کروڑ اور 17کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ اِسی طرح ہارون سری نگرمیں آئی سی سی اور بڈگام میں آئی ٹی ڈی آر قائم کیا جارہا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ پروجیکٹوں کے لئے باقی ماندہ رقم کی واگذاری سے متعلق درخواست مرکزی سرکار کو بھیج دی گئی ہے ۔اُنہوں نے جمو ںوکشمیر میں جے کے ایس آر ٹی سی فلیٹ کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اِس ضمن میں چناب وادی کی طرف خصوصی توجہ دی جانی چاہیئے ۔ ڈاکٹر سامون نے ناظم تعلیم جموں پر زور دیا کہ وہ سکولوں میں روڈ سیفٹی کلبس کے تحت بیداری اور سیفٹی پروگراموں کا اِنعقاد کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا