ولر جھیل کے تحفظ اور جنگلی جانوروں کے بہتر رکھ رکھائو پرزور
جموں لیفٹیننٹ گوریش چندر مرمو نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران محکمہ جنگلات اور اس سے منسلک دیگر وِنگوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے بی و ی آر سبھرامنیم ، محکمہ خزانہ کے فائنانشل کمشنر ارون کمار مہتا ، محکمہ جنگلات و ماحولیات کے کمشنر سیکرٹری منوج کمار دویدی و متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کے آغاز میں منوج کمار دویدی نے سی اے ایم پی اے اور ولر لیک منیجمنٹ کی کارکردگی پر تفصیلی پرزنٹیشن دی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ولر جھیل کے تحفظ کے لئے اُٹھائے جارہے اقدامات کی جانکاری طلب کی۔اُنہوں نے ولر جھیل کی فوری سروے منعقد کرنے کی ہدایت دی اورغیر قانونی طور پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اُٹھانے پر زور دیا۔اُنہوں نے ولر جھیل کے تحفظ کے لئے ایم جی نریگا اور سی اے ایم پی اے کی عمل آوری یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقعہ پر کہا کہ جنگلی جانوروں کے تحفظ کے عمل میں ہانگل اور کستوری ہرن جیسے حیوانوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔