ملک مارکیٹ راجوری کے مقامی تاجروں نے میونسپلٹی کے خلاف کیا احتجاج

0
0

سٹریٹ لائٹ اور دیگر مسائل کا ازالہ کیا جائے نہیں تو مارکیٹ بند کرسڑک بلاک کردئے گے:تاجران
عمرارشدملک
راجوری : ملک مارکیٹ راجوری کے مقامی دوکانداروں نے محکمہ میونسپلٹی کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ ملک مارکیٹ راجوری کے راستے کی حالت تباہ کن ہوچکی ہے اور نالی کا پانی بھی دوکانوں اور گھروں کے اندر داخل ہورہا ہے لیکن اس مارکیٹ کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک مارکیٹ کے دوکانداروں نے اپنے مسائل کے ازالہ کے لئے میونسپلٹی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور اس دوران میونسپلٹی راجوری ہائے ہائے اور ضلع انتظامیہ ہائے ہائے کے نعرے بھی بلند کئے اور کہا کہ ملک مارکیٹ راجوری میں سٹریٹ لائٹ نہیں ہیں جس وجہ سے اکثر ملک مارکیٹ میں چوری اور آگ کی وارداتیں پیش آئی ہیں اور یہاں تک اندھیرے کی آڑ میں منشیات فروش بھی سرگرام ہوتے ہیں ۔ ملک مارکیٹ کے تاجران نے کہا کہ ہمیں مختلف قسم کے مسائل سے دو چار ہونا پڑتا ہے لیکن کبھی بھی انتظامیہ نے ملک مارکیٹ کی طرف توجہ نہیں دی اور دس سال سے ہماری مانگ رہی ہے کہ ملک مارکیٹ کے راستے کی مرامت کی سخت ضرورت ہے اور نالی کی خستہ حالت کو بھی مرامت کرنی ہے لیکن آج تک کسی نے بھی ہماری مارکیٹ کی طرف توجہ نہیں دی ۔ مظاہرین نے کہا کہ سٹرئٹ لائٹ بھی ایک مسئلہ ہے اور نالی و راستے کی مرامت بھی اہم ضروری ہے لیکن افسوس کا عالم تو یہ ہے کہ آج تک ملک مارکیٹ کی مرامت کسی بھی پلان میں نہیں رکھا گیا اور جب بھی محکمہ یا انتظامیہ کے آفیسران سے بات کرتے ہیں تو صرف ایک ہی جواب کہ فنڈس کی سخت قلت ہے لیکن جب دیگر کام ہوتے ہیں تو فنڈس دستیاب ہوجاتے ہیں ۔ ملک مارکیٹ کے دوکانداروں نے صاف طور پر کہا کہ اگر راستہ اورنالی کو مرامت نہیں کیا تو پھر ہم انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرئے گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا