کپواڑہ/ محکمہ کواپریٹیوکپواڑہ کی طرف سے ہفتۂ کواپریٹیوز کی مناسبت سے آج ٹائون ہال کپواڑہ میں ایک تقریب کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی محمد اشرف بٹ مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جب کہ ایڈیشنل رجسٹرار محمد یوسف میر نے مہمانِ ذی وقار کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران اے ڈی ڈی سی نے کہا کہ ضلع اِنتظامیہ ہمیشہ سے ہی کواپریٹیو شعبے کو فروغ دینے کے لئے کوشاں رہی ہے تاکہ اِسے ضلع میں ایک ایک ماڈل کے طور ترقی دی جاسکے۔اُنہوںنے کہا کہ اِختراعی ٹیکنالوجی اورڈیجیٹل مارکیٹنگ سے کواپریٹیو سوسائٹیوں کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرکے اِنٹرنیٹ کے ذریعے اپنی مصنوعا ت فروخت کرنے چاہئیں۔ اِس دوران ایڈیشنل رجسٹرار کشمیر نے کہا کہ موجودہ کواپریٹیو سوسائٹیز کو عوام کی فلاح وبہبود اورمحکمے کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں ۔ تقریب سے ڈپٹی رجسٹرار کواپریٹیوز فاروق احمد خان نے بھی خطاب کیا۔