نئی دہلی، (یو ین آئی) دہلی سکھ گرودوارہ پربندھک سمیتی نے سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیو کے 550 ویں جینتی کے موقع پر دارالحکومت نئی دہلی میں عوام کو کفایتی شرحوں پر صحت خدمات مہیا کروانے کے مقصد سے 550 بستر والے سپر اسپیشیلٹی اسپتال کی تعمیر اتوار کو شروع کر دیا۔ سمیتی نے یہاں جاری بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ گرودوارہ بالا صاحب کے قریب سرائے کالے خاں میں 550 بستر وں والے سپر اسپیشیَلِٹی ہاسپٹل کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے ۔ اس کی تعمیر کے لیے سمیتی کے صدر منجِندر سنگھ سِرسَہ نے ایک کروڑ ایک لاکھ روپیے کی رقم عطیہ کی ہے جبکہ سکریٹری ہرمیت سنگھ کالکا نے پوری اسپتال کی شٹرنگ کے کام کاصرفہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے ۔ پانچ سو کروڑ روپیے کی لاگت سے بننے والے گروہرکرشن انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ ہاسپٹل (بالا صاحب ہاسپٹل) کی تعمیر کا کام مکمل سکھ روایتوں کے ساتھ بابا بچن سنگھ جی کار سیوا کی قیادت میں شروع کی گئی۔ مسٹر سرسہ نے بتایا کہ شروع میں ہاسپٹل کے کارڈی او اور نیفرو لاجی محکمہ کی اوپی ڈی آئندہ چھ ماہ تک شروع کر دی جائے گی جبکہ خصوصی محکمے سلسلہ وار ڈھنگ سے عمارتوں کی تعمیر اور اسپیشل ڈاکٹروں کی موجودگی، جدید مشینیں اور مکمل سہولتوں کے ساتھ ملٹی ڈسپلنری ہیلتھ اسپیشلسٹ، جدید ٹیننالوجی سے لیس آئی سی یو، ملٹی فنکشنل ماڈولر آپریٹنگ تھیٹر سمیت سرجیکل مائکروسکوپی کی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ اس میں علاج سے متعلق 20 محکموں کی خدمات مل سکیں گی۔ یو این آئی