تنویر پونچھی
پونچھ// ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ضلع میں محکمہ نقل و حمل و ٹریفک پولیس کی طرف سے شدید جھٹکے ملنے کے امکانات ہیں آج جموں پونچھ ہائی وے پر محکموں کی طرف سے لگاۓ گئے ناکوں پر ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں پر کریک ڈاؤن کیا گیا اس ٹیم میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر پونچھ جگل کشور شرما و ڈی وائی ایس پی ٹریفک راجوری پونچھ شامل تھے جنہوں نے جگہ جگہ ناکے لگا کر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان کیے اس سلسلے میں بات کرتے ہوۓ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی قیمت پر چھوڑا نہ جائے گا اور اگر کوئی بھی کسی قسم سے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ پایا گیا تو اس کے خلاف ضابطہ اخلاق کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاۓ گی