سنڈیکٹ:راجر ہاٹ میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے ورکروں کے درمیان جھڑپ

0
0

ٰیو این آئی

کلکتہ // کلکتہ شہر کے راجر ہاٹ، نیوٹاؤن علاقے میں [؟]سنڈیکٹ[؟] کو لے کر ترنمول کانگریس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان کل رات جھڑپ ہونے کے بعد پورے علاقے میں حالات کشیدہ ہے اور پولس نے کئی افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ خیال رہے کہ راجر ہاٹ اور نیو ٹاؤن میں سنڈیکٹ کوئی نئی بات نہیں ہے ، حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے گروپ کے درمیا ن کئی مرتبہ جھڑپ اور تشدد کے واقعات رونما ہوچکے ہیں مگر بدھان نگر میونسپلٹی کے سابق میئر اور ممبر اسمبلی سبیاچی دتہ کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد اب ترنمول کانگریس اور بی جے پی آمنے سامنے ہوگئی ہے اور دونوں پارٹیاں اپناسنڈیکٹ چلانے کی کوشش کررہی ہے ۔ کل شام نیو ٹاؤن کے جتار گاچھی علاقے میں دونوں پارٹیوں کے ورکروں کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ جاری رہا۔اس معاملے میں پولس نے 6افراد کو گرفتار کیا ہے اور واقعے میں ملوث دیگر افراد کی تلاش کی جارہی ہے ۔جھڑپ میں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔سابق میئر اور نیو ٹاؤن و راجرہاٹ سے ممبر اسمبلی سبیاچی دتہ پر سنڈیکٹ چلانے کا الزام عائد ہوتارہا ہے ۔مگر اب وہ بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔ترنمول کانگریس کے مطابق دتہ دوبارہ سنڈیکٹ چلانے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ تشدد اسی کا نتیجہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق کل شام پانچ بجے کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت کے کنڈیکٹر کے پاس بی جے پی کے 3سے 4بی جے پی ورکرنے آکر کہا کہ عمارت کے مٹیریل ان سے لیں مگر وہاں پہلے سے ہی ترنمول کانگریس کے ورکر موجود تھے ۔ترنمول کانگریس نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی ورکروں نے کنڈیکٹر کو دھمکادیتے ہوئے کہا کہ تمام مٹریل ان سے لینے ہوں گے ۔اس کے بعد ہی دونوں گروپ کے درمیان جھڑپ شروع ہوگیا۔خبر ملتے ہی بڑی تعداد میں ترنمول کانگریس کے ورکر پہنچ گئے ۔اس درمیان بی جے پی ورکروں نے فائرنگ کردیا جس کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولس نے حالات کو کنٹرو ل میں کرلیا ہے ترنمول کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ اس پورے واقعے کے پیچھے سبیاچی دتہ ہیں اور وہ سنڈیکٹ چلارہے ہیں۔ترنمول کانگریس کے یوتھ ونگ کے صدر نے کہا کہ یہ پورا واقعہ سابق میئر سبیاچی دتہ کے اشارے پر انجام دیا گیا ہے ۔دتہ نے بدھ کو ہی میٹنگ کرکے منصوبہ بنالیا تھا۔بی جے پی میں شامل ہونے والوں کو علاقے پر قبضہ کرنے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دوسرے علاقے نوجوانوں کو بلاکر سنڈیکٹ چلایا جارہا ہے ۔تاہم آفتاب کے بیان پر سبیاچی دتہ نے کہا کہ وہ ابھی بچہ ہیں اور ان کے الزامات پروہ کچھ نہیں بولیں گے ،ہاں ہم نے میٹنگ کی تھی مگر اس کا سنڈیکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔اس علاقے کے عوام سب کچھ جانتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا