نئی دہلی ، (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کی بیشتر التزامات کو ختم کئے جانے کو چیلنج کرنے والی مختلف درخواستوں کی حتمی سماعت کے لئے 10 دسمبر کی تاریخ طے کی ہے ۔
جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کرنے اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے سلسلے میں دائر درخواستوں کی حتمی سماعت کے لئے 10 دسمبر کی تاریخ مقرر کی۔درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی بیشتر التزامات کو منسوخ کرنے کے بعد وادی میں مواصلات اور دیگر پابندیاں جاری ہیں۔ عدالت نے مرکزی حکومت سے اس معاملے میں 22 نومبر کو جوابی حلف نامہ داخل کرنے کو کہا ہے ۔سماعت کے دوران وکیل منوہر لال شرما نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ان کی درخواست پر اپنا جوابی حلف نامہ داخل نہیں کیا ہے ۔ تب اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے کہا کہ تمام درخواستوں کا جواب مرکزی حکومت کے حلف نامے میں داخل کیا گیا ہے