صوبائی کمشنر نے چھٹی پادشاہی کا دورہ کیا

0
0

گرونانک دیو جی کے 550ویں یوم پیدائش پر لوگوں کو مبارکباد دی
لازاول ڈیسک
سرینگر//گرونانک دیو جی کے 550ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے صوبائی کمشنر بصیر احمدخان نے آج ترقیاتی کمشنر سرینگرکے ہمراہ چھٹی پادشاہی رعناواری کا دورہ کیا۔گرودوارہ میں موجود لوگوںکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے کہا کہ یہ دن لوگوں کی سماجی یکجہتی اوریگانگت کی علامت ہے۔انہوںنے کہا کہ گرونانک دیو جی نے مذہبی تمیزوتفریق اورذات پات کے بغیر لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کود کو وقف رکھا تھا ۔صوبائی کمشنر نے گرودوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران کے ساتھ دیک میٹنگ بھی کی اورکمیٹی کو صوبائی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعائون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا