سونیا گاندھی نے گرو نانک کے یوم پیدائش کی مبارکباد دی

0
0

یو این آئی
نئی دہلی//کانگریس صدر سونیا گاندھی نے سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے آپسی پیار، سچائی، رحمدلی اور انسانیت کے پیغام نے ہمیشہ لوگوں کی رہنمائی کی ہے ۔ محترمہ گاندھی نے منگل کے روز یہاں جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ‘‘میں ملک اور دنیا میں سبھی سکھ بھائیوں اور بہنوں کو گرو نانک یو جی مہاراج کے 550 ویں یوم پیدائش کے مقدس اور مبارک موقع پر ڈھیروں مبارکباد پیش کرتی ہوں’’۔ انہوں نے مزید کہا کہ نانک دیو جی کا آپسی پیار، سچائی، رحمدلی اور انسانیت کے پیغام ہمیشہ مشعل راہ کی طرح پوری دنیا کو راستہ دکھاتا رہے گا۔ ان کا پیغام آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا 500برس پہلے تھا۔ امن و ہم آہنگی، ان کی تعلیمات اور علم، بنیادی منتر ہیں جو اَب بھی دنیا کی رہنمائی کرتے ہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ‘‘550 ویں پرکاش پرو کے اس مقدس موقع پر آیئے ہم انسانیت اور سماجی برابری کے ان کی عظمت نظریات پر عمل کرنے کا عہد کریں، جو ہمیں ایک پرامن اور سماجی انصاف کی جانب گامزن ہونے کی ترغیب دیتے ہیں’’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا