بیجنگ،18فروری(اسپوتنک) کورونا وائرس سے چین میں مزید 98 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اب اس خوفناک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد1868ہوگئی ہے۔ چینی سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مزید 1807 نئے مریض بھی وائرس کی زد میں آئے ہیں۔
چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار 436 سے زائد ہو گئی ہے، جن میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔اس وبا سے 12522افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کورونا وائرس سے چین کے علاوہ تائیوان، فلپائن، ہانگ کانگ، جاپان اور فرانس میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ دیگر کئی ملکوں میں متعدد افراد کے بیمار ہونے کی اطلاعات ہیں۔