لازوال ڈیسک
مینڈھر //مینڈھر کے گورسائی نالہ علاقے میں آئندہ جمعہ سیرت کانفرنس بمناسبت ولادت باسعادت پیغمبر اسلام ؐ اور امام جعفر صادق ؑ کا انعقاد کیاگیاہے ۔یہ کانفرنس سترہ ربیع الاول کوبعد نماز جمعہ منعقدہوگی جس سے علماء و سکالر خطاب کرکے سیرت نبوی ؐ پر روشنی ڈالیںگے ۔ ساتھ ہی مدرسہ امام محمدباقر ؑ کا یوم تاسیس بھی منایاجائے گا۔گورسائی نالہ میں 23جولائی 1997میں 17ربیع الاول کو ہی اس مدرسہ کا افتتاح عمل میں لایاگیاتھا۔مدرسے سے تعلیم حاصل کرنے والے کئی علماء و سکالر آج ایران میں زیر تعلیم ہیں یاپھر مختلف اداروں میں کام کررہے ہیں ۔سیرت کانفرنس اور یوم تاسیس کی تقریب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مدرسہ کے پرنسپل مولانا سید مختار حسین جعفری نے بتایاکہ نماز جمعہ کے فوری بعد محفل منعقد ہوگی جس دوران علماء وسکالر جہاں پیغمبر اسلام ؐ ا ور امام جعفر صادق ؑ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے وہیں مدرسے کی کارکردگی کا خلاصہ بھی بیان کیاجائے گا۔انتظامیہ کمیٹی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس محفل میں شریک ہوں ۔