ایوشمان بھارت : گولڈن کارڈ صرف غر یبوں کے ساتھ کھلواڑ

0
0

راجوری میں ابھی تک کسی ایک کو بھی اس کا فائدہ نہیں پہنچا
عمرارشدملک
راجوری : ایوشمان بھارت اسکیم کے تحت جموں کشمیر میں غریب عوام کو نفت علاج کے لئے رقومات فراہم کرنے کی غرض سے مرکزی حکومت نے ایک اسکیم متعارف کروائی جس کا مقصد غریب عوام کے گولڈان کارڈ بنا کر ان کا مفت علاج فراہم کرنا تھا ۔تفصیلات کے مطابق ایوشمان بھارت اسکیم کو غریب عوام کے علاج کے لئے شروع کیا گیا لیکن ضلع راجوری میں یہ اسکیم بھی عام اسکیموں کی طرح دم توڑ رہی ہے کیونکہ ایوشمان بھارت اسکیم کے متعارف کرواتے حکومت نے بڑے بڑے وعدے کئے تھے کہ اس اسکیم سے غریب عوام کو علاج کروانے میں آسانی ہوگی کیونکہ اس اسکیم کے تحت غریب عوام کو بیماری کے علاج کے لئے رقومات فراہم کرنی ہوتی ہے لیکن ابھی تک ضلع راجوری میں کسی ایک بیمار کو بھی اس اسکیم کا فائد ہ حاصل نہیں ہوا ۔ ضلع ہسپتال(میڈیکل کالج ) راجوری کی بات کرئے تو یہاں اہسپتال انتظامیہ کو کوئی فکر نہیں ہے کہ ایوشمان بھارت اسکیم سے کس کو فائدہ مل رہا ہے ۔اس کے علاوہ عوام جو کہ مستحق تھے ان کو زمرے سے نکال کرفہرستوں سے باہر کردیا گیا ہے ۔ مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بتایا کہ ایوشمان بھارت اسکیم غریب غربا ء کو فائدہ پہنچانے کے لئے شروع کی گئی تھی لیکن اب تک ضلع راجوری سے مشکل سے 30فیصد غریب غرباء لوگوں کو ہی رجسٹر کیا گیا ہے اور ابھی تک ان میں سے بھی کسی ایک کو بھی ایوشمان بھارت اسکیم کا فائدہ نہیں پہنچ سکا ۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فہرستوں میں دھاندلیاں کی گئی ہیں اس لئے ضلع راجوری میں تعینات تمام آفیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جنہوں نے ایوشمان بھارت اسکیم کی فہرستوں میں دھاندلیاں کی ہیں اور ایک بار پھر سے تازہ سروے کروا کر مستحق لوگوں کو بھی فہرست میں شامل کیا جائے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا