ترقیاتی کمشنر سر ی نگر نے دیہی علاقوں میں لازمی خدمات کی دستیابی کا جائزہ لیا

0
0

لوگوں کے جائز معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
سر ی نگر/ ترقیاتی کمشنر سر ی نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے آج ضلع کے دیہی علاقوں کا تفصیلی دورہ کر کے لازمی خدمات کی دستیابی کا جائزہ لیا ۔اُنہوں نے پانتھہ چوک ، لسجن ، کھنموہ ،زیون،ووین ودیگر علاقوں میں لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور اُنہیں درپیش معاملات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
ترقیاتی کمشنر نے عوام کے کئی مطالبات کو پورا کرنے کے لئے افسران کو موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کے تمام جائزہ مطالبات کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس مقصد کے لئے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا جائے گا۔
ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے ضلع سر ی نگر کے تمام دیہی علاقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور لازمی خدمات کی دستیابی کے عمل کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا