’’ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو ‘‘ سکیم کی عمل آوری کا جائزہ لیا
شوپیان/ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھر ی محمد یاسین کی صدارت میں آج ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو سکیم کی عمل آوری اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا تاکہ سکیم کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے ۔
میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی ، اے ڈی سی ، اے سی ڈی پی اور آئی سی ڈی ایس ، سی ای او ،سی ایم او ، ڈی پی او ، اے آر ٹی او ، ڈی آئی او اور این آئی سی ، وومن ویلفیئر آفیسر اور بی بی بی پی کے سفیر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے افسران کو باہمی اور قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا تاکہ بچیوں کی زندگی ، حفاظت اور بااختیاری کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے کہاکہ ڈائیگوناسٹک تکنیک کی غلط استعمال سے بچوں کی جنسی شرح میں تفاوت پیدا ہو رہی ہے اور اس بدعت پر روک لگانے کے لئے سخت قانونی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پیدائش سے پہلے ہی بچے کی جنسی شرح کی جانچ کرنے والے ڈائیگوناسٹک لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی کے لئے آزادانہ ٹیموں کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیئے۔