ڈاکٹر سامون نے آر اے ڈی ایم ایس کی نصاب کاری کاجائزہ لیا

0
0

جموں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران روڈ ایکسیڈنٹ ڈیٹا منیجمنٹ سسٹم ( آر اے ڈی ایم ایس) اور روڈ سیفٹی فنڈ ( آر ایس ایف ) کے تحت آلات کی نصب کاری کے سلسلے میں عمل آوری کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں ٹرانسپورٹ کمشنروں کے دفتر میں آر اے ڈی ایم ایس، روڈ سیفٹی آلات اورسری نگر او رجموں کے شہروں میں ٹریفک لائیٹوں کی نصب کاری کے عمل کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ کے دوران ڈاکٹر سامون نے روڈ سیفٹی سے متعلق بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کرنے پر زور دیا تاکہ جے اینڈ کے میں پبلک ٹرانسپورٹ میں بہتری لائی جاسکے۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مخصوص ٹریفک جنکشنوں گریڈ سپریٹر تعمیر کریں تاکہ خصوصی اوقات کے دوران ٹریفک کی نقل و حمل میں سہولیت پید ا کی جاسکے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں شہر میں 64 جبکہ سری نگر شہر میں 10 ٹریفک لائیٹیں لگائی گئی ہیں ۔
پرنسپل سیکرٹری نے افسروں پر زرو دیا کہ وہ تمام اِلتوأ میں پڑے جاری کام تیزی لائیں تاکہ جے اینڈ کے میں ٹریفک نظام میں بہتری لائی جاسکے۔
ڈاکٹر سامون نے الیکٹرک بسوں سے متعلق پروجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ الیکٹرک بسوں کے لئے اضافی چارجنگ سٹیشن قائم کریں تاکہ عوام الناس اس سہولیا ت سے مستفید ہو۔اُنہوں نے ایس آر ٹی سی کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ موسم سرما سے قبل ہی چناب وادی میں نئی بسیں چالو کریں۔
میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر ایس آر ٹی سی اویس احمد ، سپیشل سیکرٹری ٹرانسپورٹ راہول شرما ، ایڈیشنل کمشنر جموں راکیش کمار سرنگل،کمشنر جے ایم سی پنکج مگوترہ ،آر ٹی او جموں دھننتر سنگھ و دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل کمشنر کشمیر تصدق حسین میر ،کمشنر ایس ایم سی خورشید احمد ثنائی ، آر ٹی او کشمیر اکرام اللہ ٹاک و دیگر افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا