دہلی کے ارادھیہ عالمی جونیئر شطرنج میں کریں گے ہندستان کی نمائندگی

0
0

نئی دہلی، دہلی کے ارادھیہ گرگ اور مہاراشٹر کی سرشٹھی پانڈے کو ہندستان میں ہونے والی عالمی جونیئر شطرنج چمپئن شپ 2020 میں ملک کی نمائندگی کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔
گروگرام کے سن سٹي اسکول میں قومی جونیئر شطرنج ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے 300 ہوشیار شطرنج کھلاڑیوں میں سے مہاراشٹر کی سرشٹھی پانڈے اور دہلی کے ارادھیہ گرگ کو ہندستان میں ہونے والی ورلڈ جونیئر شطرنج چمپئن شپ 2020 میں ملک کی نمائندگی کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ ہریانہ چیس ایسوسی ایشن اور آل انڈیا شطرنج فیڈریشن کی سرپرستی میں ضلع شطرنج یونین کی طرف سے منعقد سن سٹي اسکول گروگرام میں 9 روزہ قومی جونیئر شطرنج چمپئن شپ آج منعقد ہوئی۔49 ویں جونیئر (انڈر -19) اوپن اور 34 ویں جونیئر (انڈر -19) گرلز شطرنج چمپئن شپ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور تمام کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زبردست مقابلہ کیا۔ مہاراشٹر کی سرشٹھی نے انڈر -19 لڑکیوں کے مقابلے اور دہلی کے ارادھیہ گرگ نے لڑکوں کے انڈر -19 میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔
سرشٹھی پانڈے نے کہاکہ یہ میرے لئے بہترین ٹورنامنٹوں میں سے ایک رہا ہے اور یہ سیکھنے کا ایک شاندار تجربہ تھا۔ مجھے ابھی طویل راستہ طے کرنا ہے اور میں اس کارکردگی کو جاری رکھنا چاہتی ہوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا