نئی دہلی، (یواین آئی) دہلی سکھ گردوارا منیجنگ کمیٹی راجدھانی دہلی میں 500 کروڑ روپے کی لاگت سے 550 بستر والا سپر اسپیشئلٹي اسپتال قائم کرے گی۔دہلی سکھ گردوارا منیجنگ کمیٹی کے چیئرمین منجندر سنگھ سرسا نے اتوار کو یہاں بتایا کہ کمیٹی سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کی 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر راجدھانی دہلی میں لوگوں کو مفت یا سستی شرح پر صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے گردوارا بالا صاحب کے نزدیک سرائے کالے خاں میں 550 بستروں کی صلاحیت کا سپر اسپیشیئلٹي اسپتال تعمیر کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ 500 کروڑ روپے کی لاگت کے اس 55 بیگھہ علاقے میں قائم کیے جانے والے گرو ھرکرشن انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ اسپتال کی تعمیر کا کام آئندہ 17 نومبر سے بابا بچن سنگھ جی کار سیواوالے کی قیادت میں شروع کی جائے گی۔مسٹر سرسا نے بتایا کہ اسپتال کو نو رکنی ٹرسٹ کی ماتحتی میں چلایا جائے گا۔ اس اسپتال میں میڈیکل اسپیشلٹیز ، سپرا سپشلٹیز اور سینٹر آف ایکسلنس کی تمام خصوصیات سمیت ملٹی ڈسپلنري ہیلتھ اسپیشلسٹ، اسٹیٹ آف آرٹس آئی سی یو، ملٹی فنکشنل ماڈیولر آپریٹنگ تھیٹر سمیت سرجیکل مائیکرواسکوپی کی بین الاقوامی سطح کی تازہ ترین خصوصیات دستیاب ہوں گی۔اس اسپتال میں طب شعبہ کے کارڈیالوجی، کارڈک سرجری، نیورولوجی ، گیسٹرو اینٹرولوجی ،یورولوجی ، آرتھوپیڈکس، ریڈیولوجی، انٹرنل میڈیسن سمیت تقریبا 20 امراض سے متعلق طبی خصوصیات فراہم کی جائیں گی اور طبی ماہرین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ایک میڈیکل کالج اور ایک نرسنگ کالج بھی چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 100 سیٹوں کا میڈیکل کالج سال 2022 جبکہ 60 سیٹوں کا نرسنگ کالج 2020 میں شروع ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اسپتال کے کارڈیو اور ور نیفرو لوجی کی او پی ڈی اگلے چھ ماہ تک شروع کر دی جائے گی جبکہ دیگر محکمہ مرحلہ وار طریقے سے عمارت کی تعمیر اور طبی ماہرین کی دستیابی، اور جدید ترین مشینری آلات کی دستیابی کی بنیاد پر آئندہ دو سال میں شروع کر دئیے جائیں گے