لیفٹیننٹ گورنر نے ڈوڈہ سڑک حادثہ میں زخمیوں کی عیادت کی

0
0

 

جی ایم سی اِنتظامیہ کو ان کی جلد صحتیابی کیلئے بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ڈوڈہ سڑک حادثہ میں زخمی ہوئے اَفراد کی عیادت کی ۔زخمیوں کو لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر فور ی طور پر جی ایم سی جموں پہنچایا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جی ایم سی کے ڈاکٹروں کو واضح ہدایات دیں کہ وہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بہترین ممکنہ طبی دیکھ ریکھ کو یقینی بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہے تھے اور اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ ان کنبوں کو تمام ضروری مد د فراہم کریں جنہوں نے اَپنے عزیزوں کو کھودیا ہے اور ان تمام لوگوں کو جو سڑک حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے ہرمرنے والے کے حق میں تین لاکھ روپے کا معاوضہ فوری اِمداد کے طور پر دینے کا اعلان کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سدھن شرما کے علاوہ دیگر سینئر اَفسران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا