بی ڈی سی نے خواص بلاک کا دورہ کیا ،گائی باس میں عوام نے والہانہ استقبال کیا
دلشاد احمد
کوٹرنکہ؍؍بدھل کوٹرنکہ کے بلاک چیرمین جاوید اقبال چوھدری نے باجی عبدالواحد کی صدارت میں خواص بلاک کا دورہ کیا جہاں موصوف کا والہانہ استقبال گائی باس میں کیا گیا ۔اسمبلی حلقہ درہال بدھل کے سیاسی لیڈران کا کوٹچروال نارلہ مرکز بن گیا ہے۔اسمبلی حلقہ درہال بدھل کے لیڈران کی نظریں نارلہ کوٹچروال. پنگلار اودھن کی پنچایتوں پر بنی ہوئی ہیں کوٹرنکہ بدھل بلاک کے چیئرمین جاوید اقبال چوھدری نے بھی اسمبلی الیکشن لڑنے کا ارادہ بنالیا ہے اور وہ وہاں وہاں پہنچنے میں کامیاب ہورہے ہیں۔ جہاں بڑے لیڈران نہیں۔ پہنچ پاتے ہیں صرف لوگوں کے بیچ پہنچنا ہی مقصد نہیں جاوید اقبال چوھدری لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں بھی جدوجہد کررہے ہیں اسی وجہ سے عوام تبدیلی چاہتی ہے تاکہ لیڈران کو وؤٹران کی قدر ہو اورعلاقہ جات میں ترقیاتی کام ہوں ۔لوگوں کی زبان پر صرف جاوید اقبال ہی آتا ہے جاوید اقبال چوھدری نے اودھن گاء باس دورہ کے دوران سیکڑوں افراد سے ملاقات کی اور اودھن میں ایک بڑی مٹینگ کے دوران کہا کہ میں بڑا لیڈر تو نہیں ہوں لیکن پنچایتی سسٹم کا ایک معمولی سا ممبر ہوں اور میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ میں عوام کے بیچ میں رہوں لوگوں نے مجھے ذمہ داری دی ہے اور میں لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کے لئے کوشاں ہوں ۔جاوید اقبال چوھدری نے اسمبلی حلقہ درہال بدھل کے بڑے بڑے لیڈران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ درہال بدھل کے لیڈران بڑے ضرور ہیں لیکن انہوں نے عوام کو صرف وؤٹ بنک کے طور پر استعمال کیا ہے ۔لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں لوگوں کو پینے کا صاف پانی بہتر سڑکیں اور بہتر ایجوکیشن دینے کے بجائے عوام کو ٹھیکیداروں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔ تعمیر کے دعوے کھوکھلے نظر آرہے تھے ۔میں نے والد محترم کے انتقال کے بعد جب اپنے علاقہ کی پسماندگی دیکھی تو برداشت نہیں ہوا اور لوگوں کی خدمت کے لئے قدم اٹھایا۔ لوگوں کا ساتھ ملتا رہا تو آج میں بلاک چیئرمین کی حیثیت سے خدمت کررہا ہوں ۔میں علاقہ کی ترقی کے لئے نکلا ہوں اور میری کوشش ہے کہ تعلیمی نظام کو بہتر اور رابطہ سڑکوں کا معقول انتظام کیا جائے ۔لوگوں کو بنیادی سہولیات دستیاب کی جائیں تعلیمی نظام میں سدھار لاکر نوجوان نسل کو ایک بہترین ایجوکیشن کی طرف لایا جائے۔ جاوید اقبال چوھدری کے دورے کے دوران باجی عبدالواحد. سرپنچ کوٹچروال منیر حسین. سرپنچ پنگلار شمسدین. سرپنچ اودھن کالو خان ..بشیر منتری .رشید ترابی بھی موجود تھے۔