اکھلیش۔اعظم کا پارلیمنٹ رکنیت سے استعفی،ریاستی اسمبلی کو ترجیح

0
0

یواین آئی

لکھنؤ؍؍سماج وادی پارٹی سربراہ و اعظم گڑھ سے ممبرآف پارلیمنٹ اکھلیش یادو و پارٹی کے سینئر رہنما و رامپور سے ممبرآف پارلیمنٹ اعظم خان نے آج پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔اور اب یہ صاف ہوگیا ہے کہ دونوں ہی لیڈران ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن بنچ میں بیٹھیں گے۔حال ہی میں منعقد ہوئے اسمبلی انتخابات میں دونوں رہنماؤں نے قسمت آزمائی کی تھی اور جیت درج کیا تھا جس کے بعد سے سیاسی گلیارے میں اس بات کی چہ میگوئیاں جاری تھیں کہ دونوں لیڈران اسمبلی کو ترجیح دیں گے یا پھر پارلیمنٹ میں اپنی ممبری برقرار رکھیں گے۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے سال 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں اعظم گڑھ سے پارلیمنٹ کا الیکشن لڑا تھا جبکہ اعظم خان رامپور سے ایم پی ہیں۔ وہیں اسمبلی انتخابات میں اکھلیش نے ضلع مین پوری کی کرہل سیٹ سے جب کہ اعظم خان نے اپنی روایتی سیٹ رامپورصدر سے اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمائی کی تھی اور دونوں لیڈروں نے جیت درج کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمنٹ یا کسی بھی اسمبلی کا رکن رہتے ہوئے ہندوستانی شہری الیکشن تو لڑسکتا ہے لیکن وہ دوایوانوں کا ممبر نہیں رہ سکتااور اسے چھ مہینے کے اندر یہ فیصلہ کرناہوگا کہ وہ کسی ایوان کا ممبر رہے گا اور کس سے استعفی دے گا۔اکھلیش اور اعظم کے ایم پی ہونے کے ساتھ حال ہی میں منعقد اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرنے کے بعد اسمبلی کی رکنیت کا بھی سرٹیفکیٹ تھا ایسے میں ان لیڈروں کو کسی ایک ایوان سے استعفی دینا تھا۔سیاسی گلیارے میں یہ خبر گردش میں تھی کہ دونوں لیڈران پارلیمنٹ کو ترجیح دے سکتے ہیں لیکن ان لیڈروں نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفی دے کر اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیاسی ماہرین کے مطابق دونوں لیڈروں نے یہ فیصلہ کر کے اپنے اس عزم کا اظہار کردیا ہے کہ وہ اسمبلی میں بیٹھ کر مفاد عامہ کے موضوعات پر حکمراں جماعت کو گھیریں گے اور اسے ایوان میں اٹھائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا