ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ گرینیڈ دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، مہلوکین کی تعداد 2 ہوگئی

0
0

سری نگر،  (یو این آئی) جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مصروف ترین تجارتی علاقہ ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں 4 نومبر کو ہونے والے گرینیڈ حملے کا ایک زخمی جمعے کو سری نگر کے مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے ساتھ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 2 ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زکورہ سری نگر کا رہنے والا فیاض احمد خان جو 4 نومبر کو ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ گرینیڈ دھماکے میں زخمی ہوا تھا، جمعے کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ انہوں نے کہا: ‘فیاض احمد کو نازک حالت میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ چار دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جمعے کو چل بسا’۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فیاض احمد کو اپنے آبائی علاقہ زکورہ میں سپرد خاک کیا گیا جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔ بتادیں کہ ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں 4 نومبر کو ہونے والے گرینیڈ حملے میں ایک غیر ریاستی کھلونے فروش ہلاک جبکہ تین سیکورٹی فورس اہلکاروں سمیت قریب 40 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ 12 اکتوبر کو اسی جگہ پر ہوئے ایک گرینیڈ حملے میں ایک خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔ غیر ریاستی شخص کی شناخت سہارنپور اترپردیش کے رہنے والے رینکو کمار کے طور پر ہوئی تھی۔ وہ گونی کھن گلی کے داخلی پوائنٹ پر کھلونے بیچتا تھا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا