رتن ٹاٹا کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کرنے والی عرضی خارج

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍دہلی ہائی کورٹ نے صنعت کار رتن ٹاٹا کو بھارت رتن دینے کیلئے مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کا مطالبہ کرنے والی ایک مفاد عامہ کی عرضی پر غور کرنے کے بعد جمعرات کو انکار کردیا۔عرضی گزار کے مطالبے سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس ویپن سانگھی اور جسٹس ویپن چاولہ کی بینچ نے سوال کیا،’’کیا عدالت کا یہ کام ہے کہ وہ حکومت کو کسی فرد واحد کو بھارت رتن دینے کی ہدایت دے؟یہ کس طرح کی عرضی ہے؟بینچ نے عرضی گزار کو وارننگ دی کہ اگر وہ عرضی کو واپس نہیں لیتا ہے تو عدالت اس سے لاگت وصول کریگی۔یہ سننے کے بعد عرضی گزار کے وکیل نے عدالت سے عرضی واپس لینے کی اپیل کی۔عرضی میں عدالت کے سامنے دلیل پیش کی گئی تھی کہ رتن ٹاٹا کی زندگی بے داغ ہے اور وہ بھارت رتن سے نوازے جانے کیلئے حق دار ہیں ،کیونکہ وہ ملک کی خدمت کررہے ہیں۔وکیل نے کہاکہ مسٹر رتن ٹاٹا نے ایک مثالی زندگی گزاری ہے ،دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو تحریک دی ہے اور ایک بہترین رہنما ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے عرضی میں کہا کہ مرکزی حکومت کو صنعت کار رتن ٹاٹا کو بھارت رتن دینے کی ہدایت دی جانی چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا