اجودھیا میں رام مندر اور بابری مسجد معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر حکومت نے سبھی ریاستوں کو احتیاط برتنے اور امن و قانون پر سخت نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ اترپردیش میں احتیاط کے طورپر مرکزی پولیس فورس کے تقریباً چار ہزار جوانوں کو بھیجا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ اجودھیا فیصلے کے پیش نظر سبھی ریاستوں کو ایک عام مشورہ بھیجا گیا ہے ۔ مشورے میں سبھی ریاستوں کو امن و قانون کو برقرار رکھنے کےلئے ضروری احتیاطی قدم اٹھانے کیلئے کہا گیا ہے ۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے ناخوشگوار حالات پیدا نہ ہونے دیں اور سبھی سرگرمیوں پر سخت نظر بنائے رکھیں۔ وزیراعظم مودی بھی مرکزی کونسل کی میٹنگ میں سبھی وزرا کو اس فیصلے کے بارے میں بے وجہ کے بیانات سے بچنے کا مشورہ دے چکے ہیں