انداز اپنااپنا کی شوٹنگ کے دوران سلمان اور عامر میں جھگڑا تھا:روینا

0
0

ممبئی؍؍اداکارہ روینا ٹنڈن کا کہنا ہے کہ فلم انداز اپنااپنا کی شوٹنگ کے دوران عامر خان اورسلمان خان میں جھگڑا تھا اوروہ بات نہیں کرتے تھے ۔ راج کمارسنتوشی کی ہدایت میں بنی فلم انداز اپنا اپنا میں سلمان ،عامر ،روینا اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیاتھا۔روینا نے فلم میں اپنے تجربے کے سلسلے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان اور عامر میں جھگڑا چل رہاتھا اور دونوں ایک دوسرے سے بالکل بات نہیں کررہے تھے ۔ روینا نے کہا،‘‘جب ہم شوٹنگ کررہے تھے تب یہ بڑا دلچسپ تھا۔ہم میں سے کوئی بھی ایک دوسرے سے بات نہیں کررہا تھا۔سب کے آپس میں جھگڑے چل رہے تھے ۔عامر اور سلمان ایک دوسرے سے بات نہیں کررہے تھے اور میں اور کرشمہ بھی ایک دوسرے سے بات نہیں کررہے تھے اور نہ ہی سلمان اور راج جی ایک دوسرے بات کررہے تھے ۔مجھے نہیں پتہ کہ وہ فلم کیسے بنی لیکن یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم اچھے اداکار ہیں۔سلمان اور عامر نے کرشمہ اور مجھے ایک ساتھ لانے کی کوشش کی ۔سین کی شوٹنگ کے دوران ہم سبھی حقیقت میں بہت ہنستے تھے ،کیونکہ مکالمے بہت ہی ہنسانے والے تھے ۔’’ روینا ننے کہا کہ سیٹ پر اتنے سارے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے بہت دلچسپ رہا لیکن مسئلے بھی تھے ۔روینا خوش ہیں کہ اب جب بھی وہ ان اداکاروں سے ملتی ہیں خصوصاً عامر اور سلمان سے تو ان کی دوستی آج بھی تازہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عامر کے مقابلے سلمان سے ان کی دوستی کافی بہتر ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا