رشوت مانگ رہاتھاساتھ میں ہتھکڑی بھی مل گئی!

0
0

انسداد بدعنوانی بیورو نے سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کے ایک منیجر کو گرفتار کیا
یواین آئی

جموں انسداد بدعنوانی بیورو کے اہلکاروں نے سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن ادھم پور کے ڈویژنل منیجر کو بدعنوانی کے ایک کیس میں گرفتار کیا ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ انسداد بدعنوانی بیورو دوڈہ نے پورن چند بھگت ساکن آر ایس پورہ جموں جو اس وقت سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن ادھم میں ڈویژنل منیجر کی حیثیت سے تعینات ہیں، کے خلاف رومیش چندر ساکن کورٹ روڑ ادھم پور کی طرف سے ایک تحریری شکایت کی بنیاد پر بدعنوانی کے کیس میں گرفتار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شکایت گذار نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وہ گذشتہ بیس برسوں سے سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن ڈویژن ادھم پور میں کنٹریکٹر کی حیثیت سے کام کررہا ہے اور گذشتہ ڈھائی برسوں سے متعلقہ محکمہ کی طرف سے اس کو ڈوڈو رینج ضلع اودھم پور میں لوڈنگ، ٹرانسپورٹیشن وغیرہ کا کام دیا گیا ہے۔شکایت گذار نے الزام عائد کیا ہے کہ موصوف منیجر اس سے بل کے دستاویز اجرا کرنے کے لئے 48 ہزار روپیے رشوت مانگ رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ مجھے تیس ہزار پیشگی ادا کرنے اور باقی اٹھارہ ہزار بل کی واگذاری کے بعد ادا کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مجبوری کی حالت میں شکایت گذار 21 مئی کو موصوف افسر کو تیس ہزار روپیے پیشگی ادا کرنے پر راضی ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے آزاد گواہوں کی موجودگی میں ادھم پور میں قائم دفتر اور رہائش گاہ پر موصوف افسر کو شکایت گذار سے تیس ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کرتے ہوئے اور لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔انہوں نے بتایا کہ قصوروار افسر کو کیس میں مزید تحقیقات کے لئے گرفتار کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا