لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں ویسٹ اسمبلی تحریک کے رہنماؤں نے ہڑتالی وکلاء اور بار ایسوسی ایشن کو مکمل حمایت کے لئے، ہائی کورٹ کمپلیکس جانی پور جموں سے رائیکا منتقلی کے مجوزوہ منصوبت کی مخالفت میں اورمحکمہ ریونیو کو اراضی کے اختیارات کے دستاویزات کی رجسٹریشن کے حقوق دینے کیخلاف ایک زورداراحتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنیل ڈمپل صدر جموں ویسٹ اسمبلی تحریک نے کہاکہ ہم مکمل طور پر بار ایسوسی ایشن کے ساتھ کھڑے ہیں ،جموں کے عوام الناس کے مفاد میں اس عظیم مقصد میں مخالفت کرنے اور وکلاء بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ڈمپل نے بار ایسوسی ایشن ، وکلاء بھائیوں اور بہنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے احتجاج میں "ریاست کا درجہ اور جموں کو خصوصی درجہ” کی بحالی میں شامل کریں کیونکہ یہ تمام عوام دشمن پالیسیاں ریاست کے مرکز کی حدود میں تبدیل ہونے کے بعد ان پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے اپیل کی کہ وہ بار ایسوسی ایشن اور وکلا کو بات چیت کے لئے کال کریں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں ، کیونکہ وکلاء کے احتجاج کی وجہ سے عام عوام کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈمپل نے کہا کہ ہمارے مغربی اسمبلی حلقہ میں جموں ہائیکورٹ کی موجودگی اس حلقے کے لئے فخر کی بات ہے ، جس حلقے کے لوگ اور ہم جینی پور سے دوسرے مقامات اور شفٹ کے اختیارات کو محکمہ ریونیو میں منتقل کرنے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے۔