جاری پروجیکٹوں کو بروقت مکمل کرنے پر ارن مہتا کا زور

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍محکمہ خزانہ کے فائنانشل کمشنر ڈاکٹر ارن کمار مہتا نے آج یہاں ایک جائزہ میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر میں جاری مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائز ہ لیا۔ اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو تمام پروجیکٹ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو ، سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ ، سیکرٹری تکنیکی تعلیم زبیر احمد ، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم طلعت پرویز اور دیگر کئی محکموں کھے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ارن کمار مہتا کو بتایا گیا کہ جموںو کشمیر میں بیشتر پروجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور اِنہیں عنقریب متعلقہ محکموں کے سپرد کیا جائے گا۔ارن مہتا نے پروجیکٹوں پر آنے والے خرچے کو نہ بڑھنے دینے کا خیال رکھنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹوں کی تکمیل میں تاخیر کے لئے عمل آوری ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کریں۔ ارن مہتا نے افسروں سے تلقین کی کہ وہ فیلڈ دوروں کے دوران پروجیکٹوں کے کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ عمل آوری ایجنسیوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کا فوری حل کیا جانا چاہیئے۔عمل آوری ایجنسیوں نے ڈاکٹر ارن مہتا کو یقین دِلایا کہ پروجیکٹوں کے کام میں معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اِنہیں وقتِ مقررہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا