لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍موسمی پیشن گوئی کے پیش نظر اے ڈی ڈی سی گاندربل نے آج ایک میٹنگ کے دوران ضلع میںبرفباری سے نمٹنے اوراشیأ ضروریات کی دستیابی کے لئے کئے جارہے اقدامات کاجائز ہ لیا۔میٹنگ میں سپر انٹنڈنگ انجینئر ،آر اینڈ بی ،سی ایم او ،مختلف محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئران ،ای او میونسپلٹی اوراے ڈی فوڈ کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران اہم شاہرائوں اور سڑکوں پر سے برف ہٹانے ،ایمرجنسی اوپریٹنگ سینٹرس کے کام کاج اور جوائنٹ کنٹرول روم کے قیام کے علاوہ دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر اے ڈی فوڈ نے بتایا کہ ضلع کے19مقامات پراشیأ ضروریہ کی وافر مقدار کو دستیاب رکھا گیا ہے جب کہ ایل پی جی ،مٹی کے تیل اور دیگر لازمی کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔