شہر سرینگر کے کئی علاقوں میںناجائز تعمیرات منہدم

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر خورشید احمد ثنائی نے آج شہر سرینگر کے کئی علاقوں کا دورہ کیا ۔جس دوران ان کی قیادت میں کئی جگہوں پر ناجائز تجاوزات کو مسمار کیا گیاجن میں ٹینگہ پورہ ،بائی پاس اورمومن آباد بٹہ مالو کے علاقے شامل ہیں ۔انہوںنے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ناجائز تعمیرات کو کھڑا کرنے سے گریز کریں اورکسی بھی قسم کی تعمیرات کھڑا کرنے سے قبل کارپوریشن سے باضابطہ اجازت نامہ حاصل کریں ورنہ اُن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔اُدھر کمشنر موصوف نے آج ہی آثار شریف حضرت بل میں عید میلاد النبی ؐ کی تقریب کے لئے انتظاما ت کا جائزہ لیا ۔انہوںنے متعلقہ آفیسران کو تقریبات کے احسن انعقاد کے بہتر انتظامات کرنے کی تلقین کی تاکہ عقیدتمندوںکو کسی بھی دِقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس دوران کمشنر موصوف نے گوردوارہ چھٹی پادشاہی میں گورونانک دیوجی کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا