جموں و کشمیر کو منڈلا رہے خطرات سے بچائیں

0
0

منظور شدہ قومی اور علاقائی سیاسی جماعتیں متحدہوں:پروفیسربھیم سنگھ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور بانی پروفیسر بھیم سنگھ نے تمام سات قومی اور 52 منظور شدہ علاقائی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے اپیل کی کہ وہ نئی دہلی میں بی جے پی کے علاوہ تمام منظور شدہ قومی اور علاقائی سیاسی پارٹیوں کی جلد ایک ہنگامی میٹنگ بلائیں، جس سے جموں و کشمیر کے ہندوستانی شہریوں کے تحفظ، حفاظت اور ان کے وجود کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات کئے جا سکیں۔ اس سلسلے میں پینتھرس سربراہ نے 52 منظور شدہ علاقائی پارٹیوں اور دیگر سات قومی جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کیا ہے اور ان سے بین الاقوامی شہرت یافتہ جموں و کشمیر ریاست کے خصوصی درجہ کو ختم کرکے مرکزکے زیرانتظام علاقہ میں بدلے جانے پر فوری طورپر میٹنگ میں ایک مشترکہ منصوبہ بندی کی درخواست کی ہے۔ریاست کے اتحاد اور جغرافیائی سرحدوں پر پاکستان نے-48 میں حملہ کرکے جموں و کشمیر کے تقریبا نصف علاقے پر زبردستی قبضہ کر لیا تھا، جس میں میر پور سے لے کر مظفر آباد تک (نام نہاد ‘آزاد جموں و کشمیر’) اور گلگت بلتستان کا علاقہ شامل تھا ، جسے 2009 میں پاکستان نے اپنا ایک صوبہ قرار دیا۔ پینتھرس سربراہ نے گہری تشویش ظاہر کی کہ 1963 میں پاکستانی وزیر اعظم اور چینی صدر کے درمیان ہوئے ایک معاہدے میں پاکستان نے گلگت کے علاقے میں تقریبا 5000 مربع میل زمین چین کو دیئے جانے پر ہندستانی قیادت کیوں خاموش ہے۔پینتھرس سربراہ نے علاقائی اور قومی قیادت کو لکھے ایک خط میں جلد از جلد نئی دہلی میں مشترکہ ہنگامی میٹنگ منعقد کرنے کی تجویز رکھی ہے، تاکہ جموں و کشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوںکو بھی باقی تمام شہریوں کی طرح بنیادی حقوق کا فائدہ ملے، جس کے وہ مستحق ہیں کیونکہ 5 اگست، 2019 کو آئین کے مینڈیٹ کے مطابق ہندستان کے صدر نے ایک آرڈیننس جاری کرکے آرٹیکل 35-اے کو ختم کر دیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا