دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی آرامکو نے سٹاک مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے اپنی آئی پی او لانے کی تصدیق کی ہے۔
یہ دنیا کی سب سے بڑی ابتدائی عوامی پیش کش ہو سکتی ہے۔
سعودی عرب کی تیل کی کمپنی نے اتوار کو کہا کہ اس نے ریاض سٹاک ایکسچینج میں درج ہونے کا منصوبہ بنایا ہے۔
یہ کمپنی سعودی عرب کے شاہی خاندان کی ملکیت ہے اور وہ سرمایہ کاروں کی رجسٹریشن اور ان کی دلچسپیوں کے مطابق آئی پی او کی ابتدائی یا لانچ قیمت کا فیصلہ کرے گی۔
کاروباری ذرائع کا خیال ہے کہ کمپنی کے موجودہ حصص میں سے ایک یا دو فیصد حصص کی فراہمی کی جا سکتی ہے۔