کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی وائس چیئرپرسن نے پی ایم ای جی پی کی عمل آوری کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے آج ادیوگ بھون جموں میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران جموں صوبے میں پی ایم ای جی پی اور جے کے آر ای جی پی کی عمل آوری میں ضلع دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے کہا کہ حال میں معرض وجود میں لائی گئی جموںوکشمیر یونین ٹیرٹری کی تیز تر ترقی میں کھادی اینڈ ولیج بورڈ انڈسٹریز ایک اہم اور بنیادی رول ادا کرسکتا ہے۔بورڈ کے سیکرٹری رشید احمد قادری نے جموں صوبے میں پی ایم ای جی پی اور جے کے آر ای جی پی کی عمل آوری کے سلسلے میں تفصیلی جانکاری دی۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں صوبے میں 313 یونٹوںمیں 7.09 کروڑ روپے تقسیم کر کے بورڈکو تفویض کئے گئے 286 یونٹ کا ہدف پار کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جے کے آر ای جی پی کے تناظر میں 13.06 کروڑ روپے کے لئے 529 یونٹوں کے مقابلے میں 250 یونٹوں کے حق میں 5.76 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔اس موقعہ پر بورڈ کے ضلع افسروں کو ان سکیموں کے تحت مقرر کئے گئے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہدایات دی گئیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا