لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍جموںوکشمیر ہائی کورٹ نے آج مظفر شاہ ، بیگم خالدہ شاہ اور ڈاکٹر مصطفی کمال کے گھروں میں ان کی مبینہ نظر بندی اور دیگر پابندیوں کو چیلنج کرنے والی ایک پٹیشن کوخارج کیا ہے۔ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی محمد ماگر ے نے کہا ہے کہ یہ پٹیشن برقرار رکھنے کے قابل نہیں ہے اور ایس ایس پی سری نگر کی طرف سے پیش کئے گئے مکتوب کے مطابق عرضی دہند گان کو نہ تو 10 ، مولانا آزاد روڈ پر اُن کے گھرو ں میں نظر بند رکھا گیا ہے اور نہ ہی ان کے نقل و حمل پر روک لگائی گئی ہے ۔